27 اپریل، 2024، 4:10 PM

غزہ جنگ ہار چکے ہیں، رفح پر حملہ بے سود ہے، صیہونی جنرل کا اعتراف

غزہ جنگ ہار چکے ہیں، رفح پر حملہ بے سود ہے، صیہونی جنرل کا اعتراف

ایک صیہونی جنرل نے رفح پر حملے کے بارے میں موقف اختیار کرتے ہوئے اسے بے سود قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے جنرل اسحاق برک نے رفح پر حملے کو غیر موثر اور بے سود قرار دیا۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کو غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ہم نے اپنی افواج کو وہاں سے نکال لیا ہے اور کوئی ایسی طاقت موجود نہیں ہے جو انہیں مکمل طور پر تباہ کر سکے۔

اس صہیونی جنرل نے رفح پر حملے کے بارے میں کہا: رفح پر حملہ بے سود ہے، ہم جنگ ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی روزنامہ یدیعوت احرنوت نے لکھا: ممکن ہے کہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے تقریباً آٹھ اعلیٰ عہدے دار غزہ جنگ میں شکست کی وجہ سے استعفی دے دیں، جن میں شباک کے سربراہ رونین بار بھی شامل ہیں۔

News ID 1923607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha